News Detail

new detail picture

Event Title: چیئرمین سینیٹ کاسینیٹر ڈاکٹر مہر تاج روغانی کے شوہر کے انتقال پر اظہار تعزیت۔

Event Date: 2022-09-17

 چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ سینیٹر ڈاکٹر مہر تاج روغانی کی رہائشگاہ گئے اور ان کے شوہر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور اہل خانہ سے دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمز دہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر ڈاکٹر مہر تاج روغانی اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹرنصیب اللہ بازئی،سینیٹر عبدالقادر،سینیٹرفیصل سلیم رحمان اور سینیٹر ہلال الرحمان وفد میں شامل تھے۔